Tuesday, June 4, 2019

خیبرپختونخواہ میں کل پھر سے عید منانے کا اعلان، مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بعض مقامات ، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں کل عید ہوگی، تمام مکاتب فکر کے علماءکا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل بروز بدھ جون کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کئی علاقوں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے اور کل عید الفطر ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

No comments:

Post a Comment

Thanks for visiting for this blog